35499- عن عبد الرحمن بن غنم قال: كنا جلوسا عند رسول الله صلى الله عليه وسلم في المسجد ومعنا ناس من أهل المدينة وهم أهل النفاق فإذا سحابة! فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم " سلم علي ملك ثم قال لي: لم أزل أستأذن ربي عز وجل في لقائك حتى كان أوان أذن لي وإني أبشرك أنه ليس أحد أكرم على الله منك ". "ابن منده والديلمي، كر".
35499 ۔۔۔ عبدالرحمن بن غنم سے روایت ہے کہ ہم مسجد میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس بیٹھے ہوئے تھے ہمارے ساتھ مدینہ منورہ کے کچھ لوگ اور بھی تھے جو نفاق والے تھے تو اچانک ایک بدلی ظاہر ہوئی رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : مجھے ایک فرشتہ نے سلام کیا پھر کہا۔ میں اللہ تعالیٰ سے مسلسل اجازت مانگتا رہا آپ سے ملاقات کی اب مجھے اجازت ملی ہے میں آپ کو بشارت دیتاہوں کہ اللہ تعالیٰ کے نزدیک آپ سے زیادہ مکرم کوئی نہیں ہے۔ (ابن مندہ دیلمی ابن عساکر)