hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 35662

.

كنز العمال

35662
Kanz al-Ummal
35653- عن ابن عباس أن أبا بكر الصديق صحب رسول الله وهو ابن ثمان عشرة والنبي صلى الله عليه وسلم ابن عشرين سنة وهم يريدون الشام في تجارة حتى إذا نزلوا منزلا فيه سدرة قعد رسول الله صلى الله عليه وسلم في ظلها ومضى أبو بكر إلى راهب يقال له بحيراء يسأله عن شيء فقال له: من الرجل الذي في ظل السدرة؟ فقال: ذلك محمد بن عبد الله فقال: هذا والله نبي! ما استظل تحتها بعد عيسى إلا محمد، فوقع من ذلك في قلب أبي بكر اليقين والتصديق، فلما نبئ النبي صلى الله عليه وسلم اتبعه. "أبو نعيم".
35653 ۔۔۔ ابن عباس (رض) سے روایت ہے کہ ابوبکر صدیق (رض) نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی مصاحبت اختیار کی وہ اٹھارہ سال کے تھے جب کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بیس سال کے وہ ملک شام تجارتی غرض سے جارہے تھے راستہ میں ایک مقام پر قیام کیا اس جگہ بیری کا درخت تھا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس کے سایہ میں بیٹھ گئے ابوبکر (رض) بحیراراھب سے ایک بات پوچھنے کے لیے گئے تو راھب نے پوچھا درخت کے سایہ میں کون شخص ہے ؟ بتایا وہ محمد بن عبداللہ ہے توراھب نے کہا اللہ کی قسم یہ نبی ہیں اس درخت کے سایہ میں عیسیٰ (علیہ السلام) کے بعد محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے علاوہ کوئی نہیں بیٹھا اس واقعہ نے اوبکر (رض) کے دل میں تصدیق اور یقین بیٹھادیا جب نبی دیا جب نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے نبوت کی اطلاع دی تو صدیق اکبر (رض) نے پیروی شروع کردی۔ (ابونعیم)