35673- عن الزهري قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم لحسان: " هل قلت في أبي بكر قيلا"؟ قال: نعم، قال: "قل وأنا أسمع"، قال:
وثاني اثنين في الغار المنيف وقد ... طاف العدو به إذ يصعد الجبلا
وكان ردف رسول الله قد علموا ... من البرية لم يعدل به رجلا
فضحك رسول الله صلى الله عليه وسلم حتى بدت نواجذه وقال: "صدقت يا حسان"! هو كما قلت. "ابن النجار".
35673 ۔۔۔ زہری سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حسان بن ثابت (رض) سے پوچھا کہ کیا تم نے ابوبکر صدیق (رض) کے بارے میں بھی کوئی شعر کہا ہے ؟ عرض کیا ہاں فرمایا سناؤ تاکہ میں سنوں تو کہا۔ وثانی اثنین فی المغار المنیف وقد کاف العدوبہ اذ یصعد الخبل وکان دف رسول اللہ قد علموا من البربہ لم یعدل بہ املا یعنی وہ دو میں دوسرا تھا جب دونوں غار حراء میں دشمنوں نے ان پر چکر لگایا جب پہاڑ پرچڑھے ہوئے تھے وہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ردیف تھے لیکن ان سب کو معلوم تھا کہ مرتبہ میں مخلوق میں سے کوئی ان کا برابر نہیں۔ یہ اشعار سن کر رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہنس پڑے یہاں آپ کے نواجذظاہر ہوگئے اور فرمایا تم نے سچ کہا وہ ایسا ہی ہے جیسے تم نے کہا ۔ (ابن النجار)