hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 35691

.

كنز العمال

35691
Kanz al-Ummal
35682- عن الحارث عن علي قال: لما خطبت بنت أبي جهل ابن هشام وجد النبي صلى الله عليه وسلم موجدة فرأيت في وجهه فخرجت إلى أبي بكر فأخذت بيده فأدخلته على رسول الله صلى الله عليه وسلم، فلما رأى النبي صلى الله عليه وسلم أبا بكر مقبلا تهلل وجه النبي صلى الله عليه وسلم فرحا فقلت: يا رسول الله! رأيت في وجهك ما أكره فلما نظرت إلى أبي بكر تهلل وجهك إليه فرحا! فقال النبي صلى الله عليه وسلم: " ما يمنعني أن تهلل وجهي إلى أبي بكر فرحا وأبو بكر أول الناس إسلاما، وأقدمهم إيمانا، وأطولهم صمتا وأكثرهم مناقب، رفيقي في الهجرة إلى المدينة، وأنيسي في وحشة الغار، ومن بعد ذلك ضجيعي في قبري، كيف لا يتهلل وجهي إلى أبي بكر فرحا". "الزوزني".
35682 ۔۔۔ حارث علی (رض) سے روایت کرتے ہیں کہ جب میں نے ابوجہل بن ہشام کی بیٹی کو نکاح کا پیغام دیاتو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو ایک طرح کا غم گین پایا جو میں نے آپ کے چہرہ پر محسوس کیا تو میں ابوبکر (رض) کے پاس گیا اور ان کو پکڑ کر رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوا جب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ابوبکر (رض) کو اتے ہوئے دیکھا آپ کا چہرہ خوشی سے چمک اٹھا میں نے عرض کیا یارسول اللہ آپ کے چہرہ پر کچھ ناپسندیدگی کے آثار ظاہر تھے جب آپ نے ابوبکر (رض) کو دیکھا تو آپ کا چہرہ کھل گیا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا ان کو دیکھ کر چہرہ کھلنے سے کیا چیز مانع ہے ؟ ابوبکر (رض) نے سب سے پہلے اسلام قبول کیا سب سے پہلے ایمان لایا اور سب سے زیادہ خاموش رہنے والے ہیں اور سب سے زیادہ مناقب والے ہیں مدینہ منورہ کی طرف ہجرت میں میرے ساتھ غار کی وحشت میں انس پہنچانے والے تھے اس کے بعد قبر میں بھی میرے ساتھ ہوں گے تو ابوبکر (رض) کو دیکھ کر خوشی سے میرا چہرہ چمکدار کیسے نہ ہوگا۔ (الزوزنی)