hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 35724

.

كنز العمال

35724
Kanz al-Ummal
35715- عن عبد الرحمن بن عوف قال: دخلت على أبي بكر في مرضه الذي توفي فيه فقال: جعلت لكم عهدا من بعدي واخترت لكم خيركم في نفسي فكلكم ورم لذلك أنفه رجاء أن يكون الأمر له، ورأيت الدنيا قد أقبلت ولما تقبل وهي جائية وستتخذون بيوتكم بستور الحرير ونضائد الديباج وتألمون ضجائع الصوف الأزري كأن أحدكم فيضرب عنقه في غير حد خير له من أن يسبح في غمرة الدنيا. "عق، طب، حل".
35715 ۔۔۔ عبدالرحمن بن عوف سے روایت ہے کہ میں ابوبکر (رض) کے پاس پہنچا ان کے مرض موت میں فرمایا میں نے تمہارے لیے اپنے بعد ایک عہدنامہ لکھدیا ہے اور تمہارے امور کے لیے اپنے بعدای سے شخص کو منتخب کیا ہے جو میرے گمان کے مطابق تم میں سب سے بہتر ہے تم میں سے ہر ایک اپنی ناک پھولائیگا اس امید پر کہ معاملہ اس کے سپرد ہوگا میں نے دنیا کو آتے ہوئے دیکھا ہے لیکن ابھی تک آئی نہیں آنے والی ہے تم اپنے گھروں میں ریشم کے پردے لٹکاؤ گے اور دیباج کے غلاف اور تمہیں ازری اون کا بستر تکلیف پہنچائے گا تم میں سے کسی کی گردن بغیر حد کے ماردی جائے یہ اس کے حق میں بہتر ہوگا اس سے کہ وہ دنیا کے زعفران میں تیرے ۔ (عقیلی طبرانی حلیة)