hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 35822

.

كنز العمال

35822
Kanz al-Ummal
35813- عن نافع أن أبا بكر أقطع الأقرع بن حابس والزبرقان قطيعة وكتب لهما كتابا، فقال عثمان: أشهدا عمر، فإنه أحرز لأمركما وهو الخليفة بعده، فأتيا عمر فقال: من كتب لكما هذا الكتاب؟ قالا: أبو بكر، قال: لا والله ولا كرامة! والله ليغلقن وجوه المسلمين ثم الحجارة ثم يكون لكما هذا! وتفل فيه فمحاه، فأتيا أبا بكر فقالا: ما ندري أنت الخليفة أم عمر؟ ثم أخبراه: قال: إنا لا نجيزا إلا ما أجازه عمر. "يعقوب بن سفيان، كر".
35813 ۔۔۔ نافع روایت کرتے ہیں کہ ابوبکر (رض) نے اقرع بن حابس اور زبرقان کو ایک جائید اد بطور جاگیر دیا اور ایک حکم نامہ لکھدیا عثمان (رض) نے کہا تم دونوں عمر (رض) کو اس پر گواہ بنالو کیونکہ وہ تم دونوں کے معاملہ کا زیادہ ذمہ دار ہیں کیونکہ صدیق اکبر (رض) کے بعد وہی خلیفہ ہوں گے وہ دونوں عمر (رض) کے پاس پہنچے تو انھوں نے کہا یہ تحریر کس نے لکھ کردی ہے تو بتایا ابوبکر صدیق (رض) نے تو عمر (رض) غنہ نے فرمایا اللہ کی قسم ایسا نہیں ہوگا اللہ اس میں برکت نہ دے اللہ کی قسم پہلے مسلمانوں کے چہرے رہن رکھے جائیں گے پھر پتھر ہوگا پھر تم دونوں کو یہ ملے گا اس میں ٹھوکر کر تحریر کو مٹادیا دونوں ابوبکر صدیق (رض) کے پاس آئے اور پوچھا ہمیں معلوم نہیں خلیفہ آپ ہیں یا عمر (رض) پھر واقعہ کی خبردی تو ابوبکر (رض) نے فرمایا ہم اس بات کی اجازت دے سکتے ہیں جس کی عمر (رض) اجازت دے۔ (یعقوب بن سفیان ابن عساکر)