hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 35824

.

كنز العمال

35824
Kanz al-Ummal
35815- عن عبد الرحمن بن أبي ليلى قال: رأى عوف بن مالك كأن سببا دلي من السماء، فأخذ به رسول الله صلى الله عليه وسلم فانتشط ثم دلي فأخذ به أبو بكر فانتشط، ثم ذرع الناس ففضلهم عمر بثلاثة أذرع، فقصها عوف على أبي بكر فلما بلغ هذا المكان قال له عمر: دعنا من رؤياك، فسكت عوف، فلما استخلف عمر قال لعوف: بقية رؤياك! قال: أليس أنت انتهزتني فأسكتني؟ قال: إني كرهت أن تنعي إلى الرجل نفسه، هات رؤياك من أولها، حتى بلغ: وذرع الناس ففضلهم عمر بثلاثة أذرع، فقلت ففيم فضلهم عمر بثلاثة أذرع؟ فقيل لي: إنه خليفة، وإنه شهيد، وإنه لا يخاف في الله لومة لائم، قال عمر: أما الخلافة فإن الله عز وجل يقول: {ثُمَّ جَعَلْنَاكُمْ خَلائِفَ فِي الْأَرْضِ مِنْ بَعْدِهِمْ لِنَنْظُرَ كَيْفَ تَعْمَلُونَ} . فقد استخلفها عمر فانظر كيف يعمل، وأما الشهادة فكيف لي بها وحولي العرب وإن الله عز وجل لقادر على أن يسوقها إلي، وأما أن لا أكون أخاف في الله لومة لائم فما شاء الله. "خيثمة في فضائل الصحابة".
35815 ۔۔۔ عبدالرحمن بن ابی لیلی سے منقول ہے کہ عوف بن مالک نے خواب دیکھا کہ آسمان سے ایک دھاگہ کہ لٹک آیا اس کو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پکڑ لیا اور اس سے اپنے بالوں کو باندھ لیا پھر ایک دھاگہ لٹک آیا اس سے اپنے بالوں کو باندھ لیا پھر لوگوں نے پکڑا ان میں عمر (رض) نے تین گز زیادہ حاصل کیا عوف (رض) نے یہ قصہ ابوبکر (رض) کو سنایا جب یہاں تک پہنچا تو عمر (رض) نے فرمایا اپنا خواب چھوڑ دو ہمیں مت سناؤ عوف (رض) خاموش ہوگئے جب عمر (رض) خلیفہ ہوئے تو عوف (رض) سے ایک دن فرمایا خواب کا بقیہ حصہ سنائیں تو کہا کہا تم نے مجھے نہیں ڈانٹا تھا ؟ مجھے خاموش نہیں کروایا تھا تو فرمایا مجھے یہ بات اچھی نہیں لگی کہ تم کسی شخص کو اس کی موت کی خبر دو اب پھر سے پورا خواب بیان کرو یہاں تک پہنچا لوگوں میں دھاگہ پھیلا دیا گیا تو عمر (رض) کو ان پر تین گز کی فوقیت رہی تو میں نے کہا یہ تین گز کی فوقیت کیوں ؟ تو مجھ سے بیان کیا وہ خلیفہ نہیں شہید ہیں وہ اللہ کے معاملہ میں کسی ملامت کرنے والے کی ملامت کی پروا نہیں کرتے تو عمر (رض) نے فرمایا خلافت تو اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے ثم جعلنکم خلائف فی الارض من بعدھم الننظر کیف تعملون اب عمر (رض) کو خلافت ملی ہے اب دیکھو کیسے عمل کرتا ہے جہاں تک شہادت کا تعلق ہے یہ کیسے حاصل ہوسکتی ہے ؟ میرے گرد عرب موجود ہیں لیکن اللہ قادر ہیں مجھے نصیب کریں باقی میں اللہ کے معاملہ میں کسی کی ملامت کا خوف نہیں رکھتا ماشاء اللہ (خیثمہ فی فضائل الصحابہ)