hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 3591

.

كنز العمال

3591
Kanz al-Ummal
3591- "من قال: لا إله إلا الله وحده لا شريك له، له الملك وله الحمد وهو على كل شيء قدير، عشر مرات حين يصبح، كتب له بها مائة حسنة، ومحي عنه مائة سيئة وكانت كعدل رقبة، حفظ بها يومه ومن قالها حين يمسي كان له مثل ذلك" "ابن السني عن أبي هريرة".
3591: جس شخص نے صبح کے وقت لا الہ الا اللہ وحدہ لا شریک لہ لہ الملک ولہ الحمد وھو علی کل شیء قدیر۔ دس مرتبہ کہا اس کے لیے سو نیکیاں لکھی جائیں گی، سو برائیاں مٹائی جائیں گی ، اور ایک غلام آزاد کرنے کے بقدر ثواب لکھا جائے گا۔ اور سارا دن اس کی حفاظت کی جائے گی اور جس نے شام کے وقت کہا اس کے لیے بھی یہی ثواب ہے۔ ابن السنی عن ابوہریرہ (رض)۔
فائدہ : گزشتہ روایات میں اسی کلمہ کے بدلہ میں دس نیکیاں فرمائی گئی ہیں۔ جبکہ اس روایت میں سو نیکیوں کا ذکر ہے۔ اس کا جواب یہ ہے کہ فرمان عزوجل ہے :
من جاء بالحسنۃ فلہ عشر امثالہا۔ جو ایک نیکی لے کر حاضر ہو پس اس کے اس کے مثل دس نیکیاں ہیں۔ تو پہلی روایات میں اصل نیکیاں مراد ہیں جبکہ اس روایت میں خدا کے فضل سے ایک کا دس گنا اجر مراد ہے جس سے دس نیکیاں سو ہوجائیں گی۔ واللہ اعلم بالصواب۔