3598- "من قال إذا أصبح: اللهم أنت ربي لا إله إلا أنت، خلقتني وأنا عبدك وأنا على عهدك ووعدك ما استطعت، أعوذ بك من شر ما صنعت، أبوء لك بنعمتك علي وأبوء بذنبي فاغفر لي، فإنه لا يغفر الذنوب إلا أنت، فإن قالها نهارا، فمات من يومه ذلك مات شهيدا، وإن قالها ليلا فمات من ليلته تلك مات شهيدا". "ع وابن السني عن سليمان بن بريدة عن أبيه".
3598: جس نے صبح کے وقت کہا :
اللہم انت ربی لا الہ الا انت خلقتنی وانا عبدک وانا علی عہدک ووعدک ما استطعت، اعوذبک من شر ما صنعت، ابوء لک بنعمتک علی وابوء بذ نبی فاغفرلی، فانہ لایغفر الذنوب الا انت۔
اے اللہ ! تو میرا رب ہے، تیرے سوا کوئی معبود نہیں، تو نے مجھے پیدا کیا ہے اور میں تیرا بندہ ہوں اور تیرے عہد اور وعدہ پر قائم ہوں جس قدر مجھ سے ہوسکے۔ پروردگار ! میں تیری پناہ مانگتا ہوں اپنے کیے کے شر سے میں اپنے اوپر تیری نعمتوں کا اقرار کرتا ہوں اور اپنے گناہوں کا بھی اعتراف کرتا ہوں، پس مجھے بخش دے یقیناً تیرے سوا کوئی گناہوں کو نہیں بخش سکتا۔
پھر اگر وہ اسی دن مرگیا تو شہید مرے گا اور رات کو کہا اور اسی رات مرگیا شہید مرے گا۔ (مسند ابی یعلی، ابن السنی، عن سلیمان بن بریدہ عن ابیہ)