hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 36029

.

كنز العمال

36029
Kanz al-Ummal
36020- عن أسيد بن حضير قال: سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول: "إنكم ستلقون بعدي أثرة"، فلما كان زمان عمر قسم حللا فبعث إلي منها بحلة فاستصغرتها فأعطيتها ابني، فبينا أنا أصلي إذ مر بي شاب من قريش عليه حلة من تلك الحلل يجرها، فذكرت قول رسول الله صلى الله عليه وسلم: إنكم ستلقون أثرة بعدي، فقلت: صدق رسول الله صلى الله عليه وسلم، فانطلق رجل إلى عمر فأخبره، فجاء وأنا أصلي فقال: صل يا أسيد! فلما قضيت صلاتي قال: كيف قلت؟ فأخبرته، قال: تلك حلة بعثت بها إلى فلان وهو بدري أحدي عقبي فأتاه هذا الفتى فابتاعها منه فلبسها، فظننت أن ذلك يكون في زماني، قلت: قد والله يا أمير المؤمنين ظننت أن ذلك لا يكون في زمانك. "ع، كر".
36020 ۔۔۔ اسید بن حضیر (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ تم میرے بعد اقرباء پروری دیکھوگے جب عمر (رض) کی خلفت کا زمانہ آیا تو آپ نے چادریں تقسیم کیں تو میرے پاس بھی ایک چادر بھیجی میرے لیے وہ چھوٹی تھی اس لیے اپنے بیٹے کو دیدی اس دوران کہ میں نماز پڑھ رہا تھا سامنے سے ایک قریشی گذرا اس پرچادر تھی بڑی ہونے کی وجہ سے گھسیٹ رہا تھا مجھے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا ارشاد یا آیا کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ میری بعداقرباء پروری ہوگی میں نے کہا اللہ کے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے سچ فرمایا ایک شخص عمر (رض) کے پاس گیا اور ان کو میری بات کی خبردی وہ میرے پاس آئے میں نماز ہی میں تھا فرمایا اے سید نماز پڑھ لے جب میں نماز سے فارغ ہوا تو مجھ سے پوچھاتم نے یہ بات کیسے کی ؟ میں نے عرض کردیا تو فرمایا یہ چادر تو میں نے فلاں صحابی کو دی تھی جو کہ بدری احد اور عقیمی ہیں ان کے پاس یہ جوان آیا آؤ اس نے خرید لی کیا تو نے ا حدیث کا مصدق میرے زمانے کو سمجھا ہے ؟ میں نے کہا اے امیر لمومنین مجھ ییقن ہوگیا کہ یہ آپ کے زمانہ میں نہ ہوگا۔ (ابویعلی ابن عساکر)