(36038) - عن عبد الله بن عبيد بن عمير أن عمر لما طعن قال : هذا حين لو أن لي ما طلعت عليه الشمس لافتديت به من هول المطلع ! فقال له ابن العباس : يا أمير المؤمنين ! والله إن كان إسلامك لنصرا وإن كانت إمارتك لفتحا ولقد ملات الارض عدلا ! فقال : أتشهد لي بهذا عند الله يوم تلقاه ؟ فقال بن عباس : نعم ، ففرح عمر بذلك وأعجبه (ابن سعد ، كر).
36038 ۔۔۔ عبداللہ بن عبیدبن عمیر سے روایت ہے کہ جب عمر (رض) کو نیزہ مارا گیا اس وقت عمر (رض) نے فرمایا یہ وقت ہے اگر وہ تمام زمین اور اس کے خزانے سب مجھے مل جائیں تو سب کو قیامت کے ہول ناک منظر سے بچنے کے لیے فدیہ میں دیدوں تو ابن عباس (رض) نے فرمایا اے امیر المومنین اللہ کی قسم آپ کا اسلام قبول کرنا اسلام کی مدد تھی آپ امارت اسلام کی فتح آپ نے روئے زمین کو عدل و انصاف سے بھر دیا پوچھا کیا قیامت کے روز آپ اللہ تعالیٰ کے دربار میں ان باتوں کی گواہی دیں گے ابن عباس (رض) نے کہا جی ہاں عمر (رض) ان باتوں سے خوش ہوئے اور ان کو پسند کیا۔ (ابن سعد ابن عساکر)