hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 36101

.

كنز العمال

36101
Kanz al-Ummal
36092- "مسند علي" عن ابن عباس قال: وضع عمر بن الخطاب على سريره فتكنفه2 الناس يدعون ويصلون قبل أن يرفع فإذا علي بن أبي طالب فترحم على عمر وقال: ما خلفت أحدا أحب أن ألقى الله بمثل عمله منك، وايم الله! إن كنت لأظن ليجعلنك الله مع صاحبيك، وذلك أني كنت أكثر أن أسمع رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول: ذهبت أنا وأبو بكر وعمر، ودخلت أنا وأبو بكر وعمر، وخرجت أنا وأبو بكر وعمر فإن كنت لأظن ليجعلنك الله معهما. "حم، خ، "م"، "ن"، "هـ" وابن جرير وأبو عوانة وخشيش وابن أبي عاصم، "ك".
٣٦٠٩٢۔۔۔ ” مسند علی (رض) “ ابن عباس (رض) کی روایت ہے کہ حضرت عمر (رض) بعد از وفات) چار پائی پر رکھے ہوئے تھے اور چادر سے آپ کا جسد اطھر ڈھانپا ہوا تھا آپ (رض) کا جنازہ اٹھائے جانے سے قبل لوگ دعائیں کرتے اور نماز پڑھتے تھے یکایک حضرت علی بن ابی طالب (رض) تشریف لائے انھوں نے حضرت عمر (رض) کے لیے نزول رحمن کے کلمات کہے۔ (مثلاً فرمایا کہ اللہ تعالیٰ آپ کو غریق رحمت کر ۔۔۔ ) اور پھر آپ (رض) نے فرمایا : روائے زمین پر کوئی ایسا شخص نہیں کہ مجھے آپ کے نامہ اعمال سے زیادہ اس کے نامہ اعمال کے ساتھ اللہ سے ملنا پسند ہو۔ بخدا مجھے یقین ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کو ضرور اپنے دونوں ساتھیوں کے س اتھ ملا دے گا چونکہ میں نے اکثر اوقات رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ میں ابوبکر اور عمر چل بے میں ابوبکر اور عمر داخل ہوئے ہیں ابوبکر اور عمر باہر نکلے بلاشبہ اللہ تعالیٰ آپ کو ضرور ان دونوں کے ساتھ ملا دے گا۔ (رواہ احمد بن حنبل والبخاری ومسلم والنسائی وابن ماجہ وابن جریر وابو عوانۃ وخشیش وابن ابی عاصم والحاکم)