hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 36116

.

كنز العمال

36116
Kanz al-Ummal
36107- عن علي بن حسين قال: قال فتى من بني هاشم لعلي بن أبي طالب حين انصرف من صفين: سمعتك تخطب يا أمير المؤمنين في الجمعة تقول: اللهم! أصلحنا بما أصلحت به الخلفاء الراشدين، فمن هم؟ فاغرورقت عيناه ثم قال: أبو بكر وعمر إماما الهدى وشيخا الإسلام والمهتدى بهما بعد رسول الله صلى الله عليه وسلم، من اتبعهما هدي إلى صراط مستقيم، ومن اقتدى بهما يرشد، ومن تمسك بهما فهو من حزب الله، وحزب الله هم المفلحون."اللالكائي وأبو طالب العشارى في فضائل الصديق ونصر في الحجة".
٣٦١٠٧۔۔۔ علی بن حسین کی روایت ہے کہ بنی ہاشم کے ایک لڑکے نے حضرت علی بن ابی طالب (رض) سے پوچھا جب آپ (رض) جنگ صفین سے واپس لوٹ رہے تھے۔ اے امیر المومنین میں نے جمعہ کے دن آپ کو خطبہ دیتے دنا اور آپ فرما رہے تھے یا اللہ ! ہماری اس طرح سے اصلاح فرما جس طرح تو نے خلفاء راشدین کی اصلاح فرمائی ہے ذرا یہ تو بتا دیجئے کہ خلفائے راشدین کون لوگ ہیں ؟ حضرت علی (رض) کی آنکھیں آنسوؤں سے ڈبڈبانے لگیں پھر گویا ہوئے وہ ابوبکر و عمر ہیں جو کہ ائمہ ھدی شیوخ الاسلام اور رسول اللہ کے بعد مہتدی بھہما ہیں جو بھی ان کی اتباع کرے گا اسے سیدھی راہ کی ہدایت مل جائے گی جو ان کی اقتداء کرے گا وہ رشد تک پہنچ جائے گا جو شخص ان کا تمسک۔ (سہارا) کرے گا وہ حزب اللہ میں سے ہوگا جب کہ حزب اللہ۔ (اللہ کا لشکر) ہی فلاح پانے والا ہے۔ (رواہ الا الکانی وابو طالب العشاری فی فضائل الصدیق ونصر فی الحجۃ)