36109- "مسند حذيفة بن اليمان" عن ربعي بن حراش عن حذيفة قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: لقد هممت أن أبعث قوما في الناس معلمين يعلمونهم السنة كما بعث عيسى ابن مريم الحواريين في بني إسرائيل، فقيل له: وأين أنت عن أبي بكر وعمر؟ ألا تبعثهما إلى الناس؟ قال: إنه لا غنى بي عنهما، إنهما من الدين كالرأس من الجسد. "كر".
٣٦١٠٩۔۔۔ ” مسند حذیفہ بن الیمان “ ربعی بن حراش کی روایت ہے کہ حضرت حذیفہ (رض) کہتے ہیں کہ رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : میرا ارادہ ہے کہ میں ایک قوم کو معلم بنا کر لوگوں میں بھیجوں جو انھیں سنت کی تعلیم دے جس طرح کہ عیسیٰ بن مریم نے اپنے حواریوں کو بنی اسرائیل میں بھیجا تھا کسی نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے عرض کیا : ابوبکر (رض) و عمر (رض) کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے آپ انھیں لوگوں کے پاس تعلیم کے لیے نہیں بھیجتے ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میں ان سے بےنیاز نہیں ہوں چنانچہ دین کے معاملہ میں ان کا مقام ایسا ہی ہے جیسا کہ سر کا مقام جسد میں ہوتا ہے۔ (رواہ ابن عساکر)