hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 36136

.

كنز العمال

36136
Kanz al-Ummal
36127- عن نافع قال: قيل لعبد الله بن عمر: إنك قد أحسنت الثناء على عبد الله بن مسعود، فقال: وما يمنعني من ذلك؟ سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول: خذوا القرآن من أربعة: من عبد الله بن مسعود وسالم مولى أبي حذيفة ومن أبي بن كعب ومن معاذ بن جبل، قال: ثم قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: لقد هممت أن أبعثهم في الأمم كما بعث عيسى ابن مريم الحواريين، قالوا: يا رسول الله صلى الله عليه وسلم! أفلا تبعث أبا بكر وعمر فهما أعلم وأفضل؟ فقال: إني لا غنى بي عنهما، إنهما مني بمنزلة السمع والبصر وبمنزلة العينين من الرأس. "كر".
٣٦١٢٧۔۔۔ نافع کی روایت ہے کہ حضرت عبداللہ بن عمر (رض) سے عرض کیا گیا کہ آپ عبداللہ بن مسعود کی اچھی تعریف کرتے ہیں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : مجھے اس سے کسی چیز نے منع کیا ہے ؟ میں نے رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو ارشاد فرماتے سنا ہے کہ قرآن مجید چار اشخاص سے حاصل کرو عبداللہ بن مسعود سالم مولیٰ ابو حذیفہ ابی بن کعب اور معاذ بن جیل پھر رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میں نے ارادہ کیا ہے کہ ان کو لوگوں میں اسی طرح بھیجوں جس طرح کہ عیسیٰ بن مریم نے حواریوں کو بھیجا تھا صحابہ کرام (رض) نے عرض کیا : یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آپ ابوبکر (رض) و عمر (رض) کو کیوں نہیں بھیجتے، حالانکہ وہ علم و فضل میں سب سے آگے ہیں ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ان کا میرے یہاں ایسا ہی مقام ہے جس طرح سر میں کان اور آنکھ کا ۔ (رواہ ابن عساکر)