hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 36142

.

كنز العمال

36142
Kanz al-Ummal
36133- عن عبد الله بن يسر الكندي عن عبد الله بن عمرو قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: لقد هممت أن أبعث رجالا من أصحابي إلى ملوك الأرض يدعونهم إلى الإسلام كما بعث عيسى ابن مريم الحواريين، قالوا: ألا تبعث أبا بكر وعمر فهما أبلغ؟ قال: لا غنى عنهما، إنما منزلتهما من الدين بمنزلة السمع والبصر من الجسد. "كر".
٣٦١٣٣۔۔۔ عبداللہ بن یسر کندی، حضرت عبداللہ بن عمرو کی روایت نقل کرتے ہیں کہ رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا میں نے ارادہ کیا تھا کہ میں اپنے صحابہ (رض) میں سے کچھ مردوں کو سر زمین کے مختلف بادشاہوں کی طرف بھیجوں جو انھیں اسلام کی دعوت دیں جیسا کہ عیسیٰ ابن مریم نے اپنے حواریوں کو بھیجا تھا۔ صحابہ (رض) نے عرض کیا : آپ ابوبکر و عمر کو کیوں نہیں بھیجتے حالانکہ وہ افضل و اعلیٰ ہیں ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا میں ان سے بےنیاز نہیں ہوں دین میں ان کا مقام ایسا ہی ہے جیسا کہ کان اور آنکھ کا مقام سر میں ہے۔ (رواہ ابن عساکر)