36140- "أيضا" عن عمار بن ياسر قال: من فضل على أبي بكر وعمر أحدا من أصحاب النبي صلى الله عليه وسلم فقد أزرى بالمهاجرين والأنصار وطعن على أصحاب النبي صلى الله عليه وسلم، قال علي: لا يفضلني أحد على أبي بكر وعمر إلا وقد أنكر حقي وحق أصحاب رسول الله صلى الله عليه وسلم. "كر".
٣٦١٤٠۔۔۔ ” ایضا “ حضرت عمار بن یاسر (رض) کی روایت ہے کہ جس شخص نے حضرت ابوبکر و عمر (رض) پر نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے صحابہ کرام (رض) میں سے کسی کو فضیلت دی گویا اس نے مہاجرین و انصار پر عیب لگایا اور نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے صحابہ کرام (رض) پر طعن وتشنیع کی حضرت علی کرم اللہ وجہہ فرماتے ہیں جو شخص مجھے ابوبکر و عمر پر فضیلت سے اس نے میرے اور رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے صحابہ کرام (رض) کا انکار کیا۔ (رواہ ابن عساکر