36153- عن الحسن بن كثير عن أبيه قال: أتى عليا رجل فقال: أنت خير الناس، فقال: هل رأيت رسول الله صلى الله عليه وسلم؟ قال: لا، قال: أما رأيت أبا بكر؟ قال: لا، قال: فما رأيت عمر؟ قال: لا، قال: أما! إنك لو قلت إنك رأيت النبي صلى الله عليه وسلم لقتلتك، ولو قلت: رأيت أبا بكر وعمر لجلدتك."العشارى".
٣٦١٥٣۔۔۔ حسن بن کثیر اپنے والد سے روایت نقل کرتے ہیں کہ ایک شخص حضرت علی (رض) کے پاس آیا اور کہا : آپ لوگوں میں سب سے افضل ہیں آپ (رض) نے فرمایا : کیا تم نے رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو دیکھا ہے ؟ جواب دیا نہیں فرمایا : ابوبکر (رض) کو دیکھا ہے ؟ عرض کیا : نہیں فرمایا عمر (رض) کو دیکھا ہے ؟ جواب دیا نہیں چنانچہ حضرت علی (رض) نے فرمایا : جب تم یہ بات کہتے ہو اگر تم نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو دیکھا ہوتا میں تمہیں قتل کردیتا اور اگر تم نے ابوبکر (رض) و عمر (رض) دیکھا ہوتا میں تمہیں کوڑوں کی سزا دیتا۔ (رواہ العشاری)