hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 36169

.

كنز العمال

36169
Kanz al-Ummal
36160- عن عثمان قال: لقد اختبأت عند الله عشرا: إني لرابع الإسلام، وقد زوجني رسول الله صلى الله عليه وسلم ابنته ثم ابنته، وقد بايعت رسول الله صلى الله عليه وسلم بيدي هذه اليمنى فما مسست بها ذكري، ولا تغنيت ولا تمنيت ولا شربت خمرا في جاهلية ولا إسلام، وقد قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: من يشتري هذه الربعة1 ويزيدها في المسجد وله بيت في الجنة! فاشتريتها وزدتها في المسجد. "ش" وابن أبي عاصم في السنة.
٣٦١٦٠۔۔۔ حضرت عثمان (رض) فرماتے ہیں : اللہ تعالیٰ نے مجھے دس (١٠) خوبیوں سے نوازا ہے جو میں نے لوگوں سے چھپائے رکھی ہیں چنانچہ میں نے چوتھے نمبر پر اسلام لیا۔ رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پہلے اپنی ایک بیٹی میرے نکاح میں دی پھر اس کے بعد دوسری دی میں نے اپنے دائیں ہاتھ سے رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے دست اقدس پر بیعت کی ہے اس وقت سے میں نے اپنے دائیں ہاتھ سے آلہ تناسل کو نہیں چھوڑا میں گانے بجانے سے دور رہا ہوں اور نہ ہی میں نے اس کی تمنا کی میں نے جاہلیت میں بھی شراب نہیں پی اور اسلام میں تو اس کا سوال ہی پیدا نہیں ہوا رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا تھا : جو شخص زمین کے اس ٹکڑے کو خرید کر مسجد میں شامل کرے اس کے لیے جنت میں عالیشان گھر ہوگا۔ چنانچہ میں نے زمین کا وہ ٹکڑا خرید کر مسجد میں شامل کرلیا۔ (رواہ ابن ابی شیبۃ وابن ابی عاصم فی السنۃ)