hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 36182

.

كنز العمال

36182
Kanz al-Ummal
36173- "أيضا" عن محجن مولى عثمان قال: كنت مع عثمان في أرضه فدخلت عليه أعرابية بضر2 فقالت: إني قد زنيت، فقال: أخرجها يا محجن! فأخرجتها، ثم رجعت فقالت: إني قد زنيت، فقال: أخرجها يا محجن! فأخرجتها، ثم رجعت فقالت: إني قد زنيت! فقال عثمان: ويحك يا محجن! أراها بضر يحمل على الشر، فاذهب بها فضمها إليك فأشبعها واكسها، فذهبت بها، ففعلت ذلك بها حتى رجعت إليها نفسها، ثم قال عثمان: أوقر لها حمارا من تمر ودقيق وزبيب ثم اذهب بها، فإذا مر قوم يفدون بادية أهلها فضمها إليهم، ثم قل لهم: يؤدوها إلى أهلها، ففعلت ذلك بها، فبينا أنا أسير بها إذ قلت لها: أتقرين بما أقررت به بين يدي أمير المؤمنين؟ قالت: لا، إنما قلت ذلك من ضر أصابني. "عق".
٣٦١٧٣۔۔۔ محجن مولیٰ عثمان کی روایت ہے کہ میں حضرت عثمان (رض) کے ساتھ ان کی زمین میں تھا اتنے میں ایک دیہاتی عورت جو بدحالی سے دو چار تھی آپ کے پاس آئی اور کہنے لگی : مجھ سے زنا سرزد ہوا ہے آپ (رض) نے فرمایا : اے محجن اسے باہر نکال دو میں نے عورت باہر نکال دی وہ پھر لوٹ آئی اور کہنے لگی : مجھ سے زنا سرزد ہوا ہے آپ (رض) نے فرمایا : اے محجن اسے باہر نکال دو میں نے اسے باہر نکال دیا۔ وہ پھر واپس لوٹ آئی اور بولی : مجھ سے زنا سرزد ہوا ہے حضرت عثمان (رض) نے فرمایا : اے محجن ! تیری ہلاکت میں اسے بدحالی سے دو چار دیکھتا ہوں جس نے اسے شر پر اکسایا ہے اسے لے جاؤ اور اسے کھانا کھلاؤ اور کپڑے پہناؤ میں عورت کو لے کر چل دیا اور آپ (رض) کے حکم کی تعمیل کی کھانا کھا کر عورت کی جان میں جان آئی۔ عثمان (رض) نے فرمایا : اس عورت کو ایک گدھا دو اور اس پر کھجور آنا اور کشمش لاد کر دو اور پھر اسے لے جاؤ اور جو لوگ دیہات میں جا رہے ہوں اس کو ان کے ہمراہ کر دو اور ان سے کہو کہ اسے اس کے خاندان تک پہنچا دو ۔ میں نے آپ (رض) کے حکم کی تعمیل کی اسی دوران جب میں اسے اپنے ساتھ لیے جا رہا تھا میں نے اس سے پوچھا : امیر المومنین کے سامنے تو نے جو اقرار کیا ہے اس کی کیا حقیت ہے ؟ وہ بولی اس کی کوئی حقیقت نہیں میں نے تو محض اس بدحالی کی وجہ سے ایسا کیا تھا جس نے مجھے دوچار کردیا تھا۔ (رواہ العقیلی)