hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 36189

.

كنز العمال

36189
Kanz al-Ummal
36180- "أيضا" عن ابن سيرين أنه ذكر عنده عثمان ابن عفان قال رجل: إنهم يسبونه فقال: ويحهم! يسبون رجلا دخل على النجاشي في نفر من أصحاب النبي صلى الله عليه وسلم فكلهم أعطاه الفتنة غيره قالوا له: وما الفتنة التي أعطوها؟ قال: كان لا يدخل عليه أحد إلا أومى إليه برأسه فأبى عثمان فقال: ما منعك أن تسجد كما سجد أصحابك؟ فقال: ما كنت لأسجد لأحد دون الله عز وجل. "ش، كر".
٣٦١٨٠۔۔۔ ابن سیریم (رح) کے پاس حضرت عثمان بن عفان (رض) کا تذکرہ کیا گیا : ایک شخص بولا : لوگ تو عثمان (رض) کو گالیاں دیتے ہیں ابن سیرین (رح) نے فرمایا : ان لوگوں کا ناس ہوای سے شخص کو گالیاں دیتے ہیں جو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے صحابہ (رض) کی جماعت کے ساتھ نجاشی کے پاس داخل ہو ان سب نے نجاشی کے دربار میں فتنہ بجا لایا بجز عثمان (رض) کے لوگوں نے ابن سیرین سے دریافت کیا : کہ وہ فتنہ کیا تھا انھوں نے جواب دیا جو شخص بھی نجاشی کے پاس داخل ہوتا تھا وہ سر سے سجدے کا اشارہ کرتا تھا لیکن عثمان (رض) نے اشارہ کرنے سے انکار کردیا۔ نجاشی نے کہا : تمہیں سجدہ کرنے سے کس چیز نے روکا جیسا کہ تمہارے ساتھیوں نے سجدہ کیا ہے۔ آپ (رض) نے
فرمایا : میں اللہ عزوجل کے سوا کسی کو سجدہ نہیں کرسکتا۔ (رواہ ابن ابی شیبۃ وابن عساکر)