hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 36317

.

كنز العمال

36317
Kanz al-Ummal
36308- عن عمير بن زودى قال: سمعت عليا يقول: هل تدرون ما مثلي ومثلكم ومثل عثمان؟ كمثل ثلاثة أثوار كن في أجمة1: ثور أبيض وثور أحمر وثور أسود، ومعهن فيها أسد وكان الأسد لا يقدر منهن على شيء لاجتماعهن عليه، فقال للثور الأسود وللثور الأحمر: لا يدل علينا في أجمتنا هذه إلا هذا الثور الأبيض فإنه مشهور اللون، فلو تركتماني فأكلته صفت لي ولكما الأجمة وعشنا فيها، فقالا له: دونك، فأكله، ثم لبث غير كثير فقال للثور الأحمر: إنه لا يدل علينا في أجمتنا هذه إلا هذا الثور الأسود فإنه مشهور اللون وإن لوني ولونك لا يشهران، فلو تركتني فأكلته صفت لي ولك الأجمة وعشنا فيها: فقال له: دونك، فأكله، ثم لبث غير كثير فقال للثور الأحمر: إني آكلك، قال: فدعني حتى أنادي ثلاثة أصوات، قال: فناد، فقال: ألا! إني إنما أكلت يوم أكل الأبيض، ألا! إني أنما أكلت يوم أكل الأبيض، قال علي: ألا! ألا إني وهنت يوم قتل عثمان."ش" ويعقوب بن سفيان والحاكم في الكنى، "طب، كر".
٣٦٣٠٨۔۔۔ عمیر بن زودی کی روایت ہے کہ میں نے حضرت علی (رض) کو فرماتے سنا ہے کہ تم لوگ میری مثال اپنی مثال اور عثمان کی مثال جانتے ہو ؟ جیسے بلیوں کی مثال اور وہ درختوں کے جھنڈ میں ہوں سفید بیل سرخ بیل اور سیاہ بیل ان بیلوں کے ساتھ درختوں کے جھنڈ میں ایک شیر ہو بیلوں کے مجتمع ہونے کی وجہ سے ان میں سے کسی پر غلبہ نہیں پاسکتا۔ چنانچہ شیر نے سیاہ و سرخ بیل سے کہا : ان درختوں میں ہماری جمیعت پر سوائے اس سفید بیل کے کوئی دلالت نہیں کرتا اگر تم مجھے چھوڑ دو تاکہ میں اسے کھالوں یوں میرے اور تم دونوں کے لیے درختوں کا جھنڈ صاف ہوجائے اور ہماری کچھار بھی پر امن ہوجائے ان دونوں بیلوں نے کہا : تم اپنا کام پورا کرلو چنانچہ شیر نے سفید بل کھالیا تھوڑی دیر گزری تھی کہ شیر نے سرخ بیل سے کہا : بلاشبہ کچھار میں ہمارے اوپر صرف یہ سیاہ بیل دلالت کرتا ہے چونکہ اس کا رنگ زیادہ شہرت والا ہے جب کہ میرا اور تیرا رنگ شہرت والا نہیں ہے اگر تم مجھے اجازت دو میں اسے کھالوں تاکہ میرے اور تیرے لیے کچھار صاف ہوجائے اور ہمارا ٹھکانا پر امن ہوجائے سرخ بیل نے کہا : تم اپنا کام پورا کرلو چنانچہ شیر نے سیاہ بیل کھالیا : تھوڑی دیر گزری تھی کہ شیر نے سرخ بیل سے کہا : اب میں تمہیں کھاؤں گا بیل نے کہا : مجھے اجازت دو تاکہ میں تین آوازیں لگا سکوں۔ شیر بولا : آوازیں لگا لو چنانچہ بیل نے آواز لگائی خبردار ! میں اس دن کھایا جا چکا ہوں جس دن سفید بیل کھایا گیا خبردار میں اس دن کھایا جا چکا ہوں جس دن سفید بیل کھایا گیا حضرت علی (رض) نے فرمایا : خبردار ! جس دن عثمان (رض) قتل کیے گئے ہیں میں نے اس دن کمزوری دکھائی ہے۔ (رواہ ابن ابی شیبۃ و یعقوب بن سفیان والحاکم فیالکنی والطبرانی وابن عساکر)