36333- عن أنس قال: وجهني وفد بني المصطلق إلى رسول الله صلى الله عليه وسلم فقالوا: سله إن جئنا في العام المقبل فلم نجدك إلى من ندفع صدقاتنا؟ فقلت له، فقال: قل لهم: يدفعوها إلى أبي بكر، فقالوا قل له: فإن لم نجد أبا بكر؟ فقلت له، فقال: قل لهم: يدفعوها إلى عمر، فقلت لهم، فقالوا: قل له: فإن لم نجد عمر؟ فقلت له، فقال قل لهم: يدفعوها إلى عثمان وتبا1 لكم يوم يقتل عثمان. "كر".
٣٦٣٣٣۔۔۔ حضرت انس (رض) کی روایت ہے کہ بنی مصطلق کے وفد نے مجھے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس بھیجا اور کہا جاکر پوچھو کہ اگر ہم آئندہ سال آئیں اور آپ کو نہ پائیں ہم اپنے صدقات کسے دیں میں نے جا کر عرض کیا : حکم ہوا ان سے کہو : ابوبکر کو دیں وفد نے کہا : پوچھو اگر ہم ابوبکر کو نہ پائیں ؟ میں نے جا کر عرض کیا : فرمایا : ان سے کہو کہ عمر کو دیں میں نے انھیں آکر بتادیا۔ وفد نے کہا : جا کر پوچھو ! اگر ہم عمر (رض) کو نہ پائیں میں نے جاکر عرض یا حکم ہوا ان سے کہو : عثمان کو دیں اور جس دن عثمان (رض) قتل کیے جائیں اس دن ان کے لیے ہلاکت ہے۔ (رواہ ابن عساکر)