hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 36376

.

كنز العمال

36376
Kanz al-Ummal
36366- "أيضا" عن أبي عبيدة قال: كتب معاوية إلى علي بن أبي طالب: يا أبا الحسن! إن لي فضائل كثيرة وكان أبي سيدا في الجاهلية وصرت ملكا في الإسلام وأنا صهر رسول الله صلى الله عليه وسلم وخال المؤمنين وكاتب الوحي، فقال علي: أبا الفضائل تفخر علي ابن آكلة الأكباد؟ ثم قال: اكتب يا غلام! محمد النبي أخي وصهري. ... وحمزة سيد الشهداء عمي وجعفر الذي يمسي ويضحى. ... يطير مع الملائكة ابن أمي وبنت محمد سكني وعرسي ... منوط لحمها بدمي ولحمي وسبطا أحمد ولداي منها. ... فأيكم له سهم كسهمي سبقتكم إلى الإسلام طرا. ... صغيرا ما بلغت أوان حلمي فقال معاوية: أخفوا هذا الكتاب لا يقرأه أهل الشام فيميلون إلى ابن أبي طالب. "كر".
٣٦٣٦٦۔۔۔ ” ایضاً “ ابو عبیدہ کی روایت ہے کہ حضرت معاویہ (رض) نے علی بن ابی طالب (رض) کو خط لکھا جس کا مضمون یہ ہے : اے ابو الحسن میرے بہت سے فضائل ہیں میرا باپ جاہلیت میں سردار تھا اور میں اسلام میں بادشاہ ہوگیا ہوں میرا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ سسرالی رشتہ ہے میں مومنین کا ماموں ہوں کاتب وحی ہوں حضرت علی (رض) نے جواب میں لکھا : اے ابو الفضائل جگرے چبانے والی عورت کے بیٹے ! مجھ پر فخر کرتا ہے ؟ پھر فرمایا : اے لڑکے لکھو !
محمد النبی اخی وصھری وحمزۃ سید الشھداء عمی
محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جو کہ نبی ہیں میرے بھائی اور سسر ہیں جب کہ حمزہ (رض) سید الشھداء میرے چچا ہیں۔
وجعفر الذی یبسی ویضحی یطیر مع الملائکۃ ابن امی
اور جعفر (رض) صبح و شام فرشتوں کے ساتھ اڑ رہے ہیں وہ میرے ماں جائے ہیں۔
بنت محمد سکنی وعرسی منوط لحمھا برمی ولحمی
محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی بیٹی میری بیوی اور میری دلہن ہے اس کی جان میری جان سے ملی ہوئی ہے۔
وسبطا احمد ولدای منھا فایکم لہ سھم کسھمی
محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے دو نواسے جو ان کی بیٹی سے ہیں دونوں میرے بیٹے ہیں تم میں سے کون ہے جس کا حصہ میرے حصے جیسا ہو
سبقتکم الی الاسلام طرا صغیر اما بلغت اوان حلمی
میں بچپن ہی میں اسلام کی طرف تم پر سبقت لے گیا ابھی تک تو میں بالغ بھی نہیں ہوا تھا۔
حضرت معاویہ (رض) نے فرمایا : اس خط کو چھپا دو کہیں اسے اہل شام پڑھ کر علی بن ابی طالب کی طرف مائل نہ
ہوجائیں۔ (رواہ ابن عساکر)