36375- عن الشعبي قال: رأى أبو بكر عليا فقال: من سره أن ينظر إلى أعظم الناس منزلة من رسول الله صلى الله عليه وسلم وأقربه قرابة وأفضله دالة وأعظمه غناء1 عن نبيه فلينظر إلى هذا، فبلغ عليا قول أبي بكر فقال: أما إذا قال ذاك إنه لأواه وإنه لأرحم الأمة وإنه لصاحب رسول الله صلى الله عليه وسلم في الغار وإنه لأعظم الناس غناء عن نبيه صلى الله عليه وسلم في ذات يده."ابن أبي الدنيا في كتاب الأشراف وابن مردويه، ك".
٣٦٣٧٥۔۔۔ شعبی کی روایت ہے کہ حضرت ابوبکر (رض) نے حضرت علی (رض) کو دیکھا اور فرمایا جسے یہ بات خوش کرے کہ وہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے مرتبہ کے اعتبار سے عظیم تر کو دیکھے آپ سے قرابتداری میں سب سے اقرب کو دیکھے دلدلت کے اعتبار سے سب سے افضل کو دیکھے اور نبی سے سب سے زیادہ نفع اٹھانے والے کو دیکھے اسے چاہیے کہ وہ اس شخص کو دیکھ لے حضرت علی (رض) کو جب یہ بات پہنچی تو انھوں نے فرمایا : ابوبکر جب یہ بات کہتے ہیں تو وہ بہت ہی نرم دل، امت میں سب سے زیادہ رحیم، ٖغار میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھی اور وہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے دست بدست سب سے زیادہ فائدہ اٹھانے والے ہیں۔ (رواہ ابن ابی الدنیا فی کتاب الاشراف وابن مردویہ والحاکم)