36395- عن عمر قال: لن تنالوا عليا فإني سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول: ثلاثة لأن يكون لي واحدة منهن أحب إلي مما طلعت عليه الشمس، كنت عند النبي صلى الله عليه وسلم وعنده أبو بكر وأبو عبيدة ابن الجراح وجماعة من أصحاب النبي صلى الله عليه وسلم فضرب بيده على منكب علي فقال: أنت أول الناس إسلاما وأول الناس إيمانا وأنت مني بمنزلة هارون من موسى.
"ابن النجار".
٣٦٣٩٥۔۔۔ حضرت عمر (رض) نے فرمایا : علی (رض) کو ہرگز برا بھلا مت کہو میں نے رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو ارشاد فرماتے سنا ہے کہ تین چیزوں میں سے ایک بھی میرے لیے ہو مجھے ہر اس چیز سے محبوب ہے جس پر سورج طلوع ہوتا ہے میں ابوبکر ابو عبیدہ بن الجراح اور صحابہ (رض) کی ایک جماعت نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس موجود تھے، آپ نے علی (رض) کے کاندھے پر ہاتھ مار کر فرمایا : تو لوگوں میں سب سے پہلے اسلام لانے والا ہے اور سب سے پہلے ایمان لانے والا ہے۔ تمہارا میرے ساتھ ایسا ہی تعلق ہے جیسا کہ ہارون کا موسیٰ سے تھا۔ (رواہ ابن النجار)