36476- "أيضا" قال شاذان: أنبأنا أبو طالب عبد الله بن محمد بن عبد الله الكاتب بعكبري أنبأنا أبو قاسم عبد الله بن محمد بن غياث الخراساني حدثنا أحمد بن عامر بن سليم الطائي حدثنا علي بن موسى الرضا حدثني أبي موسى حدثني أبي جعفر حدثني أبي محمد حدثني أبي علي حدثني الحسين حدثني أبي علي بن أبي طالب قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: يا علي! إني سألت ربي عز وجل فيك خمس خصال فأعطاني، أما الأولى فإني سألت ربي أن تنشق عني الأرض وأنفض التراب عن رأسي وأنت معي، وأما الثانية فسألته أن يوفقني عند كفة الميزان وأنت معي فأعطاني، وأما الثالثة فسألته أن يجعلك حامل لوائي - وهو لواء الله الأكبر عليه المفلحون والفائزون بالجنة - فأعطاني، وأما الرابعة فسألت ربي أن تسقي أمتي من حوضي فأعطاني، وأما الخامسة فسألت ربي أن يجعلك قائد أمتي إلى الجنة فأعطاني، فالحمد لله الذي من به علي.
٣٦٤٧٦۔۔۔ شاذان، ابوطالب عبداللہ بن محمد بن عبداللہ کاتب، ابو قاسم عبداللہ بن محمد بن عیاث خراسانی احمد بن عامر بن سلیم طائی علی بن موسیٰ رضا ابو موسیٰ ابو جعفر ابو محمد، ابو علی، حسین (رض) کے سلسلہ سند سے حضرت علی بن ابی طالب (رض) کی روایت ہے کہ رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : اے علی ! میں نے رب تعالیٰ سے تمہارے لیے پانچ خصلتیں مانگی ہیں اللہ تعالیٰ نے وہ مجھے عطا کردی ہیں۔ پہلی یہ کہ میں نے اپنے رب تعالیٰ سے مانگی کہ زمین مجھ سے ہٹ جائے اور میرے سر سے مٹی چھٹ جائے اور میرے ساتھ ہو۔ دوسری یہ کہ میزان کے پلڑے میں اعمال تلنے کے وقت تو میرے پاس ہو یہ بھی مجھے عطا ہوئی تیسری یہ کہ میں نے اللہ تعالیٰ سے سوال کیا کہ اللہ تعالیٰ تجھے میرا جھنڈا اٹھانے والا بنائے اور وہ اللہ تعالیٰ کا بڑا جھنڈ رہے اس کے نیچے وہ لوگ ہوں گے جو جنت کے حصول میں کامیاب و کامران ہوں گے چوتھی یہ کہ میں نے رب تعالیٰ سے سوال کیا کہ میری امت کا تمہیں قائم بنائے مجھے یہ خصلت بھی عطا کردی تمام تعریفیں اس اللہ کے لیے ہیں جس نے مجھ پر احسان کیا۔