hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 36566

.

كنز العمال

36566
Kanz al-Ummal
36556- عن فضالة بن أبي فضالة الأنصاري قال: خرجت مع أبي إلى ينبع عائدا لعلي بن أبي طالب وكان مريضا بها حتى ثقل، فقال له أبي: ما يقيمك بهذا المنزل؟ ولو مت لم يلك إلا أعراب جهينة، احتمل حتى تأتي المدينة، فإن أصابك أجلك وليك أصحابك وصلوا عليك - وكان أبو فضالة من أصحاب بدر - فقال علي: إني لست ميتا من وجعي هذا، إن رسول الله صلى الله عليه وسلم عهد إلي أن لا أموت حتى أؤمر ثم تختضب هذه - يعني لحيته - من دم هذه - يعني هامته. "عم، ش" والبزار والحارث وأبو نعيم، "ق" في الدلائل، "كر" ورجاله ثقات.
٣٦٥٥٦۔۔۔ فضالہ بن ابی فضالہ انصاری کی روایت ہے کہ ایک مرتبہ میں اپنے والد کے ساتھ ینبع کی طرف حضرت علی (رض) کی عیادت کرنے گئے آپ (رض) ینبع میں بیمار تھے حتیٰ کہ بیماری کی وجہ سے آپ سخت بوجھل ہوچکے تھے آپ (رض) سے میرے والد نے کہا : آپ یہاں کیوں مقیم ہوچکے ہیں اگر آپ یہاں مرجاتے ہیں آپ کے پاس تو صرف قبیلہ جہینہ کے اعراب ہی آنے پائیں گے لہٰذا آپ سوار ہو کر مدینہ پہنچ جائیں اگر آپ کا وقت پورا ہو بھی چکا ہے تو وہاں آپ کے ساتھ آپ سے مل پائیں گے اور آپ پر نماز بھی پڑھیں گے ابو فضالہ بدری صحابہ (رض) میں سے تھے حضرت علی (رض) نے فرمایا : میں اس بیماری سے نہیں مروں گا چونکہ رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مجھ سے وعدہ کیا ہے کہ میں اس وقت تک نہیں مروں گا جب تک کہ میری داڑھی سر کے خون سے آلود نہ ہوجائے۔ (رواہ عبداللہ بن احمد بن حنبل وابن ابی شیبہ والبزار والحارث وابو نعیم والبیہقی فی الدلائل وابن عساکر ورجالہ ثقات)