36589- "أيضا" عن زهير بن الأقمر قال: خطبنا علي بن أبي طالب فقال: ألا! إن بشرا قد طلع من قبل معاوية ولا أرى هؤلاء القوم إلا سيظهرون عليكم باجتماعهم على باطلهم وتفرقكم عن حقكم وبطاعتهم أميرهم ومعصيتكم أميركم وبأدائهم الأمانة وبخيانتكم، استعملت فلانا فغل وغدر وحمل المال إلى معاوية، واستعملت فلانا فخان وغدر وحمل المال إلى معاوية، حتى أني لو ائتمنت أحدهم على قدح خشب غل علاقته ما آمنه، اللهم! إني أبغضتهم وأبغضوني فأرحهم مني وأرحني منهم. "كر".
٣٦٤٨٩۔۔۔ ” ایضاً “ زہیر بن اقمر کی روایت ہے کہ حضرت علی (رض) نے ہمیں خطاب کرتے ہوئے فرمایا : خبردار ! کچھ لوگ معاویہ کی طرف سے نمودار ہونے والے ہیں میں یہی سمجھتا ہوں کہ یہ لوگ مجتمع ہو کر تمہارے اوپر غالب آجائیں گے اور وہ اپنا باطل تمہارے اوپر مسلط کردیں گے اور تمہیں حق سے علیحدہ کردیں گے اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ اپنے امیر کی اطاعت کرتے ہیں اور تم اپنے امیر کی نافرمانی کرتے ہو وہ لوگ امانتدار ہیں اور تم خائن ہو، چنانچہ میں نے فلاں شخص کو عامل مقرر کیا اس نے دھوکا دیا اور سارا مال معاویہ کے پاس لے گیا۔ میں نے فلاں شخص کو عامل مقرر کیا اس نے بھی خیانت کی دھوکا دیا اور مال معاویہ کے پاس لے گیا حتیٰ کہ اگر میں کسی کے پاس لکڑ کا ایک پیالہ بھی امانت رکھوں وہ اس میں بھی ضافت کرے گا اور مجھے اس پر بھروسہ نہیں یا اللہ ! میں نے ان لوگوں سے بغض کیا انھوں نے مجھ سے بغض کیا انھیں مجھ سے راحت پہنچا اور مجھے ان سے راحت پہنچا۔ (رواہ ابن عساکر)