hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 36604

.

كنز العمال

36604
Kanz al-Ummal
36594- "مسند جابر بن عبد الله" لما انهزم الناس عن رسول الله صلى الله عليه وسلم يوم أحد حتى لم يبق معه إلا طلحة فغشوهما، فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: من لهؤلاء؟ فقال طلحة: أنا، فقاتل فأصيب بعض أنامله فقال: حس، فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: يا طلحة لو قلت "بسم الله" أو ذكرت الله لرفعتك الملائكة والناس ينظرون حتى تلج بك في جو السماء. "أبو نعيم".
٣٦٥٩٤۔۔۔ ” مسند جابر بن عبداللہ “ غزوہ احد میں جب لوگ رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے دور ہوگئے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس صرف طلحہ (رض) باتی رہے مشرکین نے ان دونوں کو گھیر لیارسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ان مشرکین کا سامنا کون کرے گا ؟ حضرت طلحہ (رض) نے فرمایا : ان کا سامنا میں کروں گا چنانچہ طلحہ (رض) ہر طرف سے مشرکین کو پیچھے دھکیلنے لگے اور اسی دوران حضرت طلحہ (رض) کی انگلیاں کٹ گئیں اس پر کہا : حسن (یہ ایک کلمہ ہے جو تکلیف پہنچنے پر غفلت میں انسان کے منہ سے نکل جاتا ہے) رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اے طلحہ ! اگر تم ” بسم اللہ “ کہہ دیتے یا اللہ تعالیٰ کا ذکر کرلیتے فرشتے تمہیں اوپر اٹھالیتے لوگ تمہیں دیکھتے رہ جاتے اور تم ہوا کے دوش پر فضا کو چیرتے ہوئے آسمان میں داخل ہوجاتے۔ (رواہ ابو نعیم)