hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 36614

.

كنز العمال

36614
Kanz al-Ummal
36604- عن طلحة قال: كان بيني وبين عبد الرحمن بن عوف مال فقاسمته إياه فأراد شربا في أرضي فمنعته فأتى النبي صلى الله عليه وسلم فشكاني إليه، فقال النبي صلى الله عليه وسلم: أتشكو رجلا قد أوجف؟ فأتاني فبشرني فقلت: يا أخي! بلغ من هذا المال ما تشكوني إلى رسول الله صلى الله عليه وسلم؟ قال: قد كان ذلك، قال فإني أشهد الله وأشهد رسول الله أنه لك."أبو نعيم، كر وفيه سليمان الطلحي".
٣٦٦٠٤۔۔۔ حضرت طلحہ (رض) کی روایت ہے کہ میرے اور عبد الرحمن بن عوف (رض) کے درمیان کچھ مال تھا کجو ہم نے اپنے اپنے حصہ کا آپس میں تقسیم کرلیا عبد الرحمن (رض) نے میری زمین سے پانی پینا چاہا میں نے انھیں منع کردیا چنانچہ عبد الرحمن نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوئے اور میری شکایت کردی نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : کیا تم ایسے شخص کی شکایت کرتے ہو جس نے اللہ کی راہ میں گھوڑے دوڑائے ہیں ؟ عبد الرحمن میرے پاس آئے اور مجھے بشارت دی میں نے کہا : اے میرے بھائی اس مال کی وجہ سے تم نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے میری شکایت کی کہا : ہاں ایسی بات ہوئی ہے پھر کہا میں اللہ اور اللہ کی رسول کو گواہ بناتا ہوں کہ یہ مال تمہارا ہے۔ (رواہ ابو نعیم وابن عساکر وفیہ سلیمان الطلحی)