36616- عن موسى بن عبيدة عن عبد الله بن عبيدة عن جابر أن النبي صلى الله عليه وسلم قال يوم الخندق: هل من رجل يأتينا بخبر بني قريظة؟ قال الزبير: أنا، فذهب على فرسه فجاء بخبرهم، ثم قال الثانية فقال الزبير: أنا، فذهب، ثم قال الثالثة، فقال النبي صلى الله عليه وسلم: لكل نبي حواري وحواري الزبير. "ز".
٣٦٦١٦۔۔۔ موسیٰ بن عبیدہ ، عبداللہ بن عبیدہ کی سند سے حضرت جابر (رض) کی روایت ہے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے غزوہ خندق کے موقع پر فرمایا : کوئی شخص ہے جو ہمارے پاس بنی قریظہ کی خبر لائے ؟ زبیر (رض) نے فرمایا : یہ کام میں کروں گا چنانچہ حضرت زبیر (رض) اپنے گھوڑے پر سوار ہوئے اور بنو قریظہ کی خبر لائے ، دوسری بار پھر رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہی مطالبہ کیا حضرت زبیر (رض) نے دوسری بار بھی آمادگی ظاہر کی پھر تیسری بار بھی آمادگی ظاہر کی اس کے بعد نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ہر نبی کا ایک حواری ہوتا ہے میرا حواری زبیر ہے۔ (رواہ البراز)