36659- عن عمر بن الخطاب قال: جاء قوم إلى رسول الله صلى الله عليه وسلم فقالوا له: ابعث معنا أمينك ندفع إليه صدقاتنا، فرمى ببصره إلى القوم فجعلت أتشوف ليراني فيدعوني، فتجاوزني ببصره، فلوددت أن الأرض انشقت ودخلت فيها! فدعا أبا عبيدة بن الجراح فقال: هذا أمين هذه الأمة! فبعثه معهم. "كر".
٣٦٦٥٩۔۔۔ حضرت عمر بن خطاب (رض) فرماتے ہیں : کچھ لوگ رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوئے اور آپ سے عرض کیا : ہمارے ساتھ اپنے کسی امانتدار شخص کو روانہ کریں جسے ہم اپنے صدقات دیں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے صحابہ (رض) پر نظر دوڑائی مجھے شوق ہوا کہ آپ مجھے دیکھیں اور بلا لیں تاہم آپ کی نظر مجھ سے تجاوز کرگئی اس وقت میں چاہتا تھا کہ زمین پھٹ جائے اور میں اس میں گھس جاؤں۔ چنانچہ آپ نے ابو عبیدہ (رض) کو بلایا اور فرمایا : یہ اس امت کا امین ہے ابو عبیدہ (رض) کو ان کے ساتھ بھیجا۔ (رواہ ابن عساکر)