hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 36672

.

كنز العمال

36672
Kanz al-Ummal
36662- عن أبي عبيدة بن الجراح أن رجلا دخل عليه فوجده يبكي فقال له: ما يبكيك يا أبا عبيدة؟ قال: يبكيني أن رسول الله صلى الله عليه وسلم ذكرنا يوما ما يفتح الله على المسلمين ويفيء عليهم حتى ذكر الشام فقال: إن ينسأ الله في أجلك يا أبا عبيدة فحسبك من الخدم ثلاثة: خادم يخدمك وخادم يسافر معك وخادم يخدم أهلك ويرد عليهم، وحسبك من الدواب ثلاثة: دابة لرجلك ودابة لثقلك ودابة لغلامك، ثم هذا أنا أنظر إلى بيتي قد امتلأ رقيقا وأنظر إلى مربطي قد امتلأ خيلا ودواب فكيف ألقى رسول الله صلى الله عليه وسلم بعد هذا وقد عهد إلينا رسول الله صلى الله عليه وسلم فقال: إن أحبكم إلي وأقربكم مني من لقيني على مثل الحال التي فارقني عليها."كر".
٣٦٦٦٢۔۔۔ حضرت ابو عبیدہ (رض) بن الجراح (رض) کی روایت ہے کہ ایک شخص ان کے پاس آیا اور انھیں روتے ہوئے پایا، اس نے کہا : اے ابو عبیدہ آپ کیوں رو رہے ہیں ؟ فرمایا : مجھے یہ بات رلا رہی ہے کہ ایک دن رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہمیں یاد دلایا کہ جب اللہ تعالیٰ مسلمانوں پر فتوحالت کے دروازے کھول دے گا اور غنیمتیں ان کے پاس آنے لگیں گی حتیٰ کہ آپ نے شام کا بھی ذکر کیا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اے ابو عبیدہ ! اگر اللہ تعالیٰ نے تمہاری عمر بڑھا دی تمہارے لیے تین خادم کافی ہوں گے ایک خادم جو تمہاری خدمت کرے گا ایک خادم جو تمہارے ساتھ سفر میں ہوگا اور ایک خادم جو تمہارے گھر والوں کی خدمت کرے گا۔ تمہیں تین سواریوں کے جانور کافی ہیں ایک سواری تمہارے اپنے چلنے کے لیے ایک سواری تمہارے بوجھ کے لیے اور ایک سواری تمہارے لڑکے کے لیے پھر میں ہوں کہ اپنے گھر کی طرف دیکھ رہا ہوں جو غلاموں سے بھرا پڑا ہے اور میں اپنے اصطبل کی طرف دیکھتا ہوں جو گھوڑوں اور چوپایوں سے اٹا پڑا ہے اب میں اس کے بعد رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے کیسے ملاقات کروں گا جب کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہمیں وصیت کی ہے اور ارشاد فرمایا ہے کہ تم میں سے مجھے سب سے زیادہ محبوب اور میرے قریب تر وہ شخص ہے جو مجھ سے اس حال پر ملاقات کرے گا جس حال پر اس نے مجھے چھوڑا ہے۔ (رواہ ابن عساکر)