hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 36686

.

كنز العمال

36686
Kanz al-Ummal
36676- عن أنس قال: بينا عائشة في بيتها إذ سمعت صوتا رجت منه المدينة فقالت: ما هذا؟ فقالوا: عير قدمت لعبد الرحمن بن عوف من الشام وكانت سبعمائة فقالت عائشة: أما! إني سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول: رأيت عبد الرحمن بن عوف يدخل الجنة حبوا1، فبلغ ذلك عبد الرحمن فأتاها فسألها عما بلغه فحثثته، قال: فإني أشهدك أنها بأحمالها وأقتابها وأحلاسها في سبيل الله. "حم" وأبو نعيم.
٣٦٦٧٦۔۔۔ حضرت انس (رض) کی روایت ہے کہ ایک مرتبہ حضرت عائشہ (رض) اپنے گھر میں تشریف فرما تھیں یکایک میں نے آواز سنی جس سے پورا مدینہ گونج اٹھا۔ عائشہ (رض) نے کہا : یہ کیا ہے ؟ لوگوں نے جواب دیا : عبد الرحمن (رض) کا تجارتی قافلہ شام سے واپس لوٹا ہے چنانچہ قافلہ میں سات سو اونٹ تھے حضرت عائشہ (رض) نے کہا : خبردار ! میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو فرماتے سنا ہے : میں عبد الرحمن بن عوف کو سرین کے بل چلتے ہوئے جنت میں داخل ہوتے دیکھ رہا ہوں یہ حدیث عبد الرحمن (رض) کو پہنچی وہ فوراً حضرت عائشہ (رض) کے پاس حاضر ہوئے اور اس سے یہی حدیث پوچھی عائشہ (رض) نے انھیں حدیث سنائی عبد الرحمن (رض) بولے : میں آپ کو گواہ بناتا ہوں کہ یہ قافلہ بمعہ سازو سامان اللہ تعالیٰ کی راہ میں صدقہ کرتا ہوں۔ (رواہ احمد بن حنبل وابو نعیم)