hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 36752

.

كنز العمال

36752
Kanz al-Ummal
36742- عن سعيد بن زيد قال: أشهد أني سمعت أبا بكر الصديق يقول لرسول الله صلى الله عليه وسلم: ليتني رجلا من أهل الجنة! قال: ليس عنك أسأل قد عرفت أنك من أهل الجنة، قال: فأنا من أهل الجنة وأنت من أهل الجنة وعمر على؟؟؟ "من" أهل الجنة وعثمان من أهل الجنة وعلي من أهل الجنة وطلحة من أهل الجنة والزبير من أهل الجنة وعبد الرحمن بن عوف من أهل الجنة وسعد من أهل الجنة، ولو شئت أن أسمي العاشر لسميته! قيل: عزمت عليك لسميته! قال: أنا."كر".
٣٦٧٤٢۔۔۔ حضرت سعید بن زید (رض) کی روایت ہے کہ وہ فرماتے ہیں میں نے حضرت ابوبکر (رض) کو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے عرض کرتے سنا : کاش میں اہل جنت سے ہوتا ، ارشاد فرمایا : میں آپ سے سوال نہیں کرتا مجھے معلوم ہے کہ آپ اہل جنت میں سے ہیں ارشاد فرمایا : میں اہل جنت میں سے ہوں تم بھی اہل جتن میں سے ہو عمر اہل جنت میں سے عثمان اہل جنت میں سے علی اہل جنت میں سے طلحہ اہل جنت میں سے زبیر اہل جنت میں سے عبد الرحمن اہل جنت میں سے سعد اہل جنت میں سے اگر میں چاہوں تو دسویں کا بھی نام لے سکتا ہوں حضرت سعید (رض) سے پوچھا گیا : ہم آپ کو واسطہ دیتے ہیں کہ آپ اس کا نام لیں ! فرمایا : وہ میں ہوں۔ (رواہ ابن عساکر)