hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 36801

.

كنز العمال

36801
Kanz al-Ummal
36791- عن أرطبان قال: لما عتقت اكتسبت مالا فأتيت عمر بن الخطاب بزكاته، فقال لي: ما هذا؟ قلت: زكاة مالي، فقال: ولك مال؟ قلت: نعم، فقال: بارك الله لك في مالك! فقلت: يا أمير المؤمنين! وفي ولدي، قال: ولك ولد؟ قلت: يا أمير المؤمنين! يكون، قال: بارك الله لك في مالك وولدك."ابن سعد".
٣٦٧٩١۔۔۔ حضرت ارطبان (رض) کہتے ہیں جب مجھے آزادی مل گئی میں نے بہت سارا مال کمایا اور مال کی زکوۃ لے کر حضرت عمر (رض) کی خدمت میں حاضر ہوا آپ (رض) نے فرمایا : یہ کیا ہے ؟ میں نے عرض کیا : یہ میرے مال کی زکوۃ ہے عمر (رض) نے فرمایا : تمہارے پاس مال ہے میں نے جواب دیا : جی ہاں آپ نے فرمایا : اللہ تعالیٰ تمہارے مال میں برکت عطا فرمائے۔ میں نے عرض کیا : اے امیر المومنین ! میری اولاد کے لیے بھی دعا کریں فرمایا : تمہاری اولاد ہے ؟ میں نے عرض کیا : امیر المومنین ! آئندہ ہوگی فرمایا : اللہ تعالیٰ تمہارے مال اور اولاد میں برکت عطا فرمائے۔