36911- عن ابن عباس قال: لما جاء نعي جعفر بن أبي طالب دخل النبي صلى الله عليه وسلم على أسماء بنت عميس فوضع عبد الله ومحمدا ابني جعفر على فخذيه ثم قال: إن جبريل أخبرني أن الله تعالى استشهد جعفرا وأن له جناحين يطير بهما مع الملائكة في الجنة ثم قال: اللهم اخلف جعفرا في ولده. "طب" وأبو نعيم، "كر" وفيه: عمر بن هارون متروك.
٣٦٩١١۔۔۔ ابن عباس (رض) کہتے ہیں : جب جعفر بن ابی طالب (رض) کی وفات کی خبر پہنچی رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) حضرت اسماء بنت عمیس (رض) کے پاس تشریف لائے اور جعفر (رض) کے دو بیٹوں عبداللہ اور محمد کو اپنی رانوں پر بٹھایا اور پھر فرمایا : جبرائیل (علیہ السلام) نے مجھے خبر دی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے جعفر (رض) کو شہادت عطا کی ہے اب جعفر کے دوپر ہیں جن کے ذریعے وہ فرشتوں کے ساتھ جنت میں اڑ رہے ہیں پھر فرمایا : یا اللہ ! جعفر کی اولاد میں اچھے لوگوں کو پیدا فرما۔ (رواہ الطبرانی وابو نعیم وابن عساکر وفیہ عمر بن ہارون متروک)