hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 36943

.

كنز العمال

36943
Kanz al-Ummal
36933- عن حبان بن جزي السلمي عن أبيه أنه أتى النبي صلى الله عليه وسلم بأسير كان عنده من صحابة رسول الله صلى الله عليه وسلم كانوا أسروه وهم مشركون ثم أسلموا فأتوا النبي صلى الله عليه وسلم بذاك الأسير فكسا جزيا بردين وأسلم جزي عنده ثم قال: ادخل على عائشة تعطيك من الأبردة التي عندها بردين فدخل عائشة فقال: أي نضرك الله! اختاري لي من هذه الأبردة التي عندك بردين فان نبي الله صلى الله عليه وسلم كساني منها بردين ، فقالت ومدت سواكا من أراك طويلا : خذ هذا وخذ هذا ، وكانت نساء العرب لا يرين (أبو نعيم)
٣٦٩٣٣۔۔۔ حبان بن جزی سلمی اپنے والد سے روایت نقل کرتے ہیں کہ وہ ایک قیدی کے ساتھ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوئے جو کہ صحابہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) میں سے تھا لوگوں نے اسے قیدی بنا لیا تھا اور وہ لوگ مشرکین تھے پھر اسلام لے آئے اور نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوئے اور وہ قیدی بھی ان کے ساتھ تھا، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حضرت جزی (رض) کو دو چادریں پہنائیں جزی (رض) بھی آپ کے پاس اسلام لائے اور آپ (رض) نے پھر فرمایا : عائشہ (رض) کے پاس جاؤ وہ بھی تمہیں اپنے پاس سے دو چادریں عطا کرے گی چنانچہ جزی (رض) حضرت عائشہ (رض) کے پاس گئے اور عرض کیا : اللہ تعالیٰ آپ کو خوش و خرم رکھے ! ان چادروں میں سے میرے لیے انتخاب کریں جو کہ آپ کے پاس ہیں، چونکہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مجھے ان میں سے دو چادریں پہنائی میں حضرت عائشہ (رض) نے اپنی مسواک طولا کھینچتے ہوئے فرمایا : یہ لے لو اور یہ لے لو۔ چنانچہ عرب کی عورتیں نہیں دیکھی جاتی تھی۔ (رواہ ابو نعیم)