hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 36976

.

كنز العمال

36976
Kanz al-Ummal
36966- عن حذيفة قال: صليت ليلة مع النبي صلى الله عليه وسلم في شهر رمضان فقام يغتسل وسترته، ففضلت منه فضلة في الإناء فقال: إن شئت فأرعه1 وإن شئت فصب عليه، قلت: يا رسول الله! هذه الفضلة أحب إلي مما أصب عليه، فاغتسلت به وسترني فقلت: لا تسترني، فقال: بلى لأسترنك كما سترتني. "كر".
٣٦٩٦٦۔۔۔ حضرت حذیفہ (رض) کی روایت ہے ماہ رمضان میں ایک رات میں سے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ نماز پڑھی ، پھر آپ غسل کرنے کے لیے کھڑے ہوئے میں نے آپ کے آگے پردہ کردیا جب آپ غسل سے فارغ ہوئے برتن میں کچھ بچ گیا آپ نے فرمایا : اگر تم چاہو اسے باقی رہنے دو چاہو تو انڈیل دو میں نے عرض کیا : یارسول اللہ ! یہ بچا ہوا پانی انڈیلے ہوئے سے مجھے زیادہ محبوب ہے میں نے اس سے غسل کیا اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) میرے آگے پردہ کیے رہے میں نے عرض کیا : آپ تکلیف نہ کروں اور پردہ کرنا رہنے دیں ۔ فرمایا : کیوں نہیں جیسا کہ تم نے میرے آگے پردہ کیا میں بھی تمہارے آگے ضرور پردہ کروں گا۔ (رواہ ابن عساکر)