36980- عن يعقوب بن عضيدة بن عفاص بن حسان بن شداد عن أبيه عضيدة عن أبيه عفاص عن جده حسان بن شداد أن أمه وفدت إلى النبي صلى الله عليه وسلم فقالت: يا رسول الله! إني وفدت إليك لتدعو لابني هذا وأن تجعله كبيرا طيبا فتوضأ من فضل وضوئه ومسح وجهه وقال: اللهم! بارك لها فيه واجعله كبيرا طيبا. "أبو نعيم".
٣٦٩٨٠۔۔۔ یعقوب بن عفیدہ بن عفاص بن حسان بن شداد اپنے آباؤ اجداد کی سند سے حسان بن شداد (رض) کی روایت نقل کرتے ہیں کہ میری والدہ مجھے لے کر نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوئیں اور عرض کیا : یارسول اللہ ! میں آپ اس لیے آئی ہوں تاکہ آپ میرے اس بیٹے کے لیے دعا کریں تاکہ یہ پاکیزہ حالت میں بڑا ہو۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے وضو کیا اور اپنا چہرہ اقدس صاف کیا اور فرمایا : یا اللہ اس عورت کے لیے اس بچے میں برکت عطا فرما اور اسے
پاکیزہ حالت میں بڑا کردے۔ (رواہ ابونعیم)