3712 – "ألا أعلمك كلمات؟ من يرد الله به خيرا يعلمهن إياه ثم لا ينسيه إياهن أبدا قل: اللهم إني ضعيف فقوي في رضاك ضعفي وخذ إلى الخير بناصيتي، واجعل الإسلام منتهى رضاي؛ اللهم إني ضعيف فقوني، وإني ذليل فأعزني، وإني فقير فارزقني". "طب عن ابن عمر" "ع ك عن بريدة".
3712: کیا میں تجھے ایسے کلمات نہ بتاؤں کہ اللہ پاک اسی کو وہ کلمات سکھاتا ہے جس کو خیر دینے کا ارادہ کرتا ہے۔ اور پھر کبھی ان کو بھلاتا نہیں۔ یوں کہا کر :
اللهم إني ضعيف فقوي في رضاک ضعفي وخذ إلى الخير بناصيتي واجعل الإسلام منتهى رضاي اللهم إني ضعيف فقوني وإني ذليل فأعزني وإني فقير فارزقني۔
اے اللہ ! میں ضعیف ہوں، مجھے اپنی رضا میں قوی کر، بھلائی کے کام کی طرف میری پیشانی کھینچ، اسلام کو میری رضاء و خوشی کی انتہائی چیز کر، اے اللہ میں ضعیف ہوں مجھے قوی کر، میں ذلیل ہوں مجھے عزت دے اور میں فقیر ہوں مجھے رزق دے۔ (الکبیر للطبرانی عن ابن عمر (رض)، مسند ابی یعلی ، مستدرک الحاکم عن بریدہ)
کلام : تکمیل النفع 7 ۔ ضعیف الجامع 2171 ۔