hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 37206

.

كنز العمال

37206
Kanz al-Ummal
37196- عن مجاهد قال قال ابن عباس: لما كان النبي صلى الله عليه وسلم وأهل بيته بالشعب أتى أبي النبي صلى الله عليه وسلم فقال: يا محمد! أرى أم الفضل قد اشتملت على حمل، فقال: لعل الله أن يقر أعينكم، فأتى أبي النبي صلى الله عليه وسلم وأنا في خرقة فحنكني بريقه. قال مجاهد: فلا نعلم أحدا حنك بريق النبي صلى الله عليه وسلم غيره. "كر".
٣٧١٩٥۔۔۔ مجاہد کی روایت ہے کہ ابن عباس (رض) نے فرمایا : جب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) شعب ابی طالب میں نظر بند تھے تو آپ کے پاس میرے والد محترم آئے اور عرض کیا : اے محمد ! میں ام فضل (اپنی بیوی کو حاملہ دیکھ رہاہوں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ہوسکتا ہے اللہ تعالیٰ تمہاری آنکھوں کو ٹھنڈا کرے۔ (جب میں پیدا ہوا) میرے والد مجھے ایک کپڑے میں لپیٹ کر نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں لائے آپ نے لعاب مبارک سے مجھے گھٹی دی مجاہد کہتے ہیں : ہمیں معلوم نہیں کہ ابن عباس (رض) کے علاوہ کسی اور کو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے لعاب کی گھٹی دی ہو (رواہ ابن عساکر