hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 37246

.

كنز العمال

37246
Kanz al-Ummal
37236- عن أسماء بنت أبي بكر أنها حملت بعبد الله بن الزبير قالت: فخرجت وأنا متم فأتيت المدينة فنزلت بقباء فولدت بقباء، ثم أتيت به النبي صلى الله عليه وسلم، فأخذه فوضعه في حجره ثم دعا بتمرة فمضغها في فيه، فكان أول شيء دخل في فيه ريق النبي صلى الله عليه وسلم، ثم حنكه بالتمرة ثم دعا وبرك عليه، وسماه عبد الله؛ وكان أول مولود ولد في الإسلام. "ش، كر".
٣٧٢٣٥۔۔۔ حضرت اسماء بنت ابی بکر (رض) کی روایت ہے کہ جب حضرت عبداللہ (رض) بن زبیران کے بطن میں تھے میرے حمل کا وقت پورا ہونے کو تھا میں مدینہ آئی اور قباء میں جا اتری اور قباء ہی میں میں نے وضع حمل کیا پھر میں بچے کو لیے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوئی آپ نے بچہ مجھ سے لیے لیا اور اپنی گود میں رکھ لیا پھر آپ نے کھجور منگوائی اور چبا کر بچے کے منہ میں ڈال دی چنانچہ نچے کے منہ میں سب سے پہلی چیز نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا لعاب مبارک تھا پھر آپ نے اسے کھجور سے گھٹی دی پھر دعائے برکت فرمائی اور اس کا نام عبداللہ رکھا یہ بچہ اسلام میں پیدا ہونے والد۔ (مسلمانوں کے ماں) پہلا بچہ تھا۔ (رواہ ابن ابی شیبۃ وابن عساکر)