hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 37353

.

كنز العمال

37353
Kanz al-Ummal
37343- "أيضا" قال: أقبل النبي صلى الله عليه وسلم من غزاة له في يوم حار فوضع له ماء في جفنة يتبرد به، فجاء العباس فولاه ظهره وستره بكساء كان عليه، فلما فرغ قال: من هذا؟ قال: عمك العباس! فرفع يديه إلى السماء حتى أطلعنا عليه من الكساء - وفي لفظ: حتى طلع علينا من الكساء - وقال: سترك الله يا عم وستر ذريتك من النار. "الروياني".
٣٧٣٤٢۔۔۔ ایک مرتبہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کسی غزوہ سے واپس تشریف لارہے تھے گرمی شدت پر تھی آپ کے لیے پانی کا ٹب رکھ دیا گیا تاکہ آپ ٹھنڈک حاصل کرلیں عباس (رض) نے آپ کی طرف پیٹھ کرکے چادر پھیلادی تاکہ آپ کا ستر ہوجائے جب آپ غسل سے فارغ ہوئے پوچھا یہ کون ؟ جواب ملا کہ آپ کے چچا عباس ہیں۔ آپ نے دونوں ہاتھ آسمان کی طرف بلند کیے حتیٰ کہ ہم نے چادر کے اوپر سے ہاتھ دیکھ لیے ایک روایت میں ہے کہ آپ چادر کے اوپر سے ہماری طرف جھانکے اور فرمایا : اے چچا ! اللہ تعالیٰ آپ کو اور آپ کی اولاد کو آتش دوزخ سے مستور رکھے۔ (رواہ الرویانی)