37472۔۔۔عن كثير بن أبي الزقاق : مر فيروز الديلمي يريد الشام إلى معاوية فلم يدخل على عائشة ، فلما أقبل من الشام دخل عليها فقالت : يا ابن الديلمي ! ما منعك أن تمر بي أرهبة معاوية ؟ لولا أني سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول : لا يدخل الكذاب وقاتله مدخلا واحدا ، ما أذنت لك (كر).
٣٧٤٧١۔۔۔ کثیر بن ابی الزقاق کہتے ہیں : فیروز دیلمی (رض) حضرت عائشہ (رض) کے پاس سے گذرگئے اور ان کی خدمت میں حاضر نہ ہوئے وہ شام میں حضرت معاویہ (رض) کے پاس جانا چاہتے تھے جب شام سے واپس لوٹے اور حضرت عائشہ (رض) کی خدمت میں حاضر ہوئے حضرت عائشہ (رض) نے فرمایا : اے ابن دیلمی : تم میرے پاس کیوں نہیں آئے اور یوں گزر گئے کیا تم معاویہ سے ڈرتے تھے ؟ اگر میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو ارشاد فرماتے نہ سنا ہوتا کہ کذاب اور اس کا قاتل ایک ہی جگہ میں داخل نہیں ہوتے “ تو میں تمہیں اندر آنے کی اجازت نہ دیتی۔ (رواہ ابن عساکر)