hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 37512

.

كنز العمال

37512
Kanz al-Ummal
37501 عن كعب بن مالك قال : كان عمر بن الخطاب يقول : خرج معاذ إلى الشام لقد أخل خروجه بالمدينة وأهلها في الفقه وما كان يفتيهم به ، ولقد كنت كلمت أبا بكر رحمه الله أن يحبسه لحاجة الناس إليه فأبى علي وقال : رجل أراد وجها يريد الشهادة فلا أحبسه ، فقلت : والله ! إن الرجل ليرزق الشهادة وهو على فراشه وفي بيته عظيم الغنى عن مصره ، قال كعب بن مالك : وكان معاذ بن جبل يفتي الناس بالمدينة في حياة النبي صلى الله عليه وسلم وأبي بكر (ابن سعد ، وفيه الواقدي).
٣٧٥٠١۔۔۔ حضرت کعب بن مالک (رض) کی روایت ہے کہ حضرت عمر بن خطاب (رض) فرمایا کرتے تھے : معاذ (رض) شام کی طرف روانہ ہوگئے چنانچہ ان کا شام کی طرف جانا اہل مدینہ کے لیے نقصان تھا چونکہ معاذاہل مدینہ کو فتویٰ دیتے تھے میں نے ابوبکر (رض) (اللہ تعالیٰ ان پر رحم فرمائے) سے بات کی کہ وہ معاذ (رض) کو لوگوں کی ضرورت پر روک لیں لیکن ابوبکر (رض) نے انکار کردیا اور فرمایا : ایک شخص شہادت سے اپنے کو سرفراز کرنا چاہتا ہے میں اسے نہیں روک سکتا۔ میں نے کہا : بخدا اللہ تعالیٰ آدمی کو اس کے گھر پر بھی شہادت عطا کرسکتا ہے۔ حضرت کعب بن مالک (رض) کہتے ہیں : حضرت معاذ بن جبل (رض) نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور ابوبکر صدیق کے زندہ ہوتے ہوئے بھی اہل مدینہ کو فتویٰ دیتے تھے۔ (رواہ ابن سعد)
کلام :۔۔۔ حدیث ضیعف ہے چونکہ اس کی سند میں واقدی ہے۔