37517 عن إبراهيم بن محمد بن طلحة عن ظئر أبيه محمد قالت : لما ولد محمد بن طلحة بن عبيد الله أتيت به النبي صلى الله عليه وسلم ليحنكه ويدعو له وكان يفعل ذلك بالصبيان ، فقال النبي صلى الله عليه وسلم : من هذا يا عائشة ؟ قالت : هذا محمد بن طلحة ، قال : سميي هذا أبو القاسم (أبو نعيم) المنذر رضي الله عنه
٣٧٥١٧۔۔۔ ابراہیم بن محمد بن طلحہ اپنے والد کی آیا سے روایت نقل کرتے ہیں وہ کہتی ہیں : جب محمد بن طلحہ بن عبیداللہ پیدا ہوئے میں انھیں لیکر نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوئی تاکہ آپ انھیں گھٹی دیں اور دعا فرمائیں ۔ آپ کے پاس دعائے برکت کے لیے بچے لے جائے جاتے تھے : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اے عائشہ یہ کون ہے ؟ حضرت عائشہ (رض) نے جواب دیا : یہ محمد بن طلحہ ہے۔ آپ نے فرمایا : یہ میرا ہم نام ہے اور یہ ابوالقاسم بھی ہے۔ (رواہ ابونعم)