37628- عن زينب بنت أبي سلمي أن رسول الله صلى الله عليه وسلم كان عند أم سلمة فجعل الحسن من شق والحسين من شق وفاطمة في حجره فقال: رحمة الله وبركاته عليكم أهل البيت إنه حميد مجيد وأنا وأم سلمة نائمتين، فبكت أم سلمة، فنظر إليها رسول الله صلى الله عليه وسلم فقال: ما يبكيك؟ فقالت: خصصتهم وتركتني وابنتي فقال: أنت وابنتك من أهل البيت. "كر".
٣٧٦٢٥۔۔۔ زینب بنت ابی سلمہ کی روایت ہے کہ ایک مرتبہ رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) حضرت ام سلمہ (رض) کے ہاں تھے آپ نے اپنی ایک طرف حسن (رض) کو بیٹھایا اور دوسری طرف حسین (رض) جو جبکہ فاطمہ (رض) آپ کی گود میں تھیں آپ نے فرمایا : اے اہل بیت تم پر اللہ تعالیٰ کی رحمت و برکت ہو بلاشبہ اللہ تعالیٰ قابل ستائش اور بزرگی والا ہے جبکہ میں اور ام سلمہ (رض) سو رہی تھیں تو ام سلمہ (رض) نے رونا شروع کردیا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ام سلمہ (رض) کی طرف دیکھا اور رونے کی وجہ دریافت فرمائی ام سلمہ (رض) بولیں : آپ نے انہی کو رحمت و برکت میں خاص کیا ہے جبکہ مجھے اور میری بیٹی کو چھوڑ دیا ہے فرمایا : تو اور تیری اہل بیت میں سے ہیں۔ (رواہ ابن عساکر