hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 37647

.

كنز العمال

37647
Kanz al-Ummal
37637- "مسند الصديق" عن عقبة بن الحارث قال: خرجت مع أبي بكر من صلاة العصر بعد وفاة رسول الله صلى الله عليه وسلم بليال وعلي يمشي إلى جنبه، فمر بحسن بن علي يلعب مع غلمان، فاحتمله على رقبته وهو يقول: بأبي شبيه بالنبي. ... ليس شبيها بعلي وعلي يضحك."ابن سعد، حم وابن المدني خ، ن، ك؛ قال ابن كثير: هذا في حكم المرفوع لأنه في قوة قوله: إن رسول الله صلى الله عليه وسلم كان يشبه الحسن".
٣٧٦٣٤۔۔۔” مسند صدیق “ عقبہ بن حارث (رض) کی روایت ہے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی وفات کے کچھ دونوں بعد میں ابوبکر (رض) کے ساتھ عصر کی نماز پڑھنے جارہا تھا حضرت علی (رض) ابوبکر (رض) کے پہلو میں چل رہے تھے اتنے میں حسن بن علی (رض) کے پاس سے گزرے اور وہ لڑکوں کے ساتھ کھیل رہے تھے ابوبکر (رض) نے حسن (رض) کو اپنے کاندھوں پر اٹھالیا اور فرمایا :
بابی شیبۃ بالنبی لبس شبیھا بعلی
یہ لڑکا جو کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے مشابہ ہے کہ کہ علی کے مشابہ ہے اس پر میرے ماں باپ فدا ہوں۔
حضرت علی (رض) یہ دیکھ کر ہنس رہے تھے۔ (رواہ ابن سعد واحمد بن حنبل وابن المدنی والبخاری والنسائی الحاکم)
فائدہ :۔۔۔ ابن کیثر کہتے ہیں یہ حدیث مرفوع کے حکم میں ہے گویا ابوبکر (رض) نے فرمایا کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) صورت میں حسن کے مشابہ تھے۔